نئی دہلی 23 جولائی[ یو این آئی]آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے کشمیر پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے تازہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند سے
مطالبہ کیا ہے پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی الیکش جیتنے کے بعد مسٹر شریف نے مظفر آباد میں کہا ہے کہ " ہندستان سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانی ضائع نہیں ہوگی" ۔